سعودی وزیر خارجہ کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات

   

ٹوکیو : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ھائشی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آج کل جاپان کے دورے پر ہیں۔ جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال میں انہوں نے توانائی اور ہائیڈروجن کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسی ماہ کے آغاز میں ایک انتخابی جلسے کے دوران قتل ہونے والے سابق وزیر اعظم جاپان شینزو آبے جاپان کے حوالے سے یوشی ماسا ہائشی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔