سعودی پٹرولیم کمپنیوں پر حملے کی مذمت

   

مسقط۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عمان نے سعودی عرب کی دو پٹرولیم کمپنی میں ہونے والے ڈرون حملے کی پیر کو سخت مذمت کی ہے ۔عمان کی وزارت خارجہ نے اس حملہ کی مذمت کی۔بیان میں عمان نے یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی قاصد نے تنازعہ کو حل کرنے کیلئے تمام فریقوں کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا۔

کرد دہشت گردوں کے خلاف
مہم کا اشارہ :اردغان
انقرہ۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر شمالی شام میں موجود کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکتی ہے ۔اردغان نے روس ۔ترکی ۔ایران سربراہی اجلاس کے بعد کہا کہ امریکہ اگر شمالی شام میں کرد عسکریت پسندوں کیخلاف کوئی پختہ کارروائی نہیں کریگا تو ہم اپنی خود کی مہم شروع کر سکتے ہیں۔