سعودی کورونا کی دوا حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل

   

ریاض ۔سعودی عرب کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا۔ نائب معاون وزیرعبداللہ العسیری نے سعودی ٹی وی چینل کو بتایا سعودی عرب نے دو یا تین کورونا ویکسین کی جلد فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں ہیں۔ دریں اثنا سعودی عرب نے کورونا ویکسین سے متعلق عالمی لائحہ عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک میں ویکسین منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کی جائے تاکہ ویکسین کے اہداف پورے ہوسکیں۔ یس پی اے مطابق سعود ی عرب نے اپنا یہ موقف عالمی ادارہ صحت کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے سامنے خطاب میں پیش کیاہے۔ مملکت نے اس امر پر زوردیا کہ نئی اور معیاری ویکسین متعاف کروائی جائیں۔