سعودی کی تیل کی کمپنیوں پر حوثیوں کا بڑا حملہ

,

   

سعودی عرب میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو کے دو پلانٹس پر حوثیوں کے ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے وزرات داخلہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیق اور خریص میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، مزید کہا گیا کہ صبح چار بجے ارامکو کی صنعتی سکیورٹی ٹیموں نے ڈرون حملے کے نتیجے میں بقیق اور خریص کی سہولتوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کا کام شروع کردیا تھا جبکہ واقعہ میں کسی کی بھی زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کے جانب سے بیان میں حملہ آوروں کے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی ہے اور کہا کہ ابھی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں نے حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈرونذ کی مدد سے ان دو ائل فلڈرز پر حملہ کیا تھا۔

حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کی توقع کرنی چاہیے، سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد مارچ 2015 سے یمن میں حوثی باغیوں سے جنگ لڑ رہا ہے اور ماضی میں بھی اس طرح کے حملے کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ شیبہ میں ارامکو کے قدرتی گیس کے پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا اور آگ بھڑک اٹھی تھی البتہ کسی کے زخمی اور ہلاک کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ شوشل میڈیا پر اس حملہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بقیق کی تیل فیکٹری سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ عقب میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہے سعودی عرب اپنی بقیق میں واقع تیل کی کمپنی دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا پلانٹ قرار دیتی ہے جہاں اس پلانٹ پر 2006ء میں القائدہ نے خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل اسی سال چودہ مئی کو حوثیوں نے ارامکو کو نشانہ بنایا تھاتھا جس کے بارے میں سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اس ریاستی تیل کمپنی ارامکو کے انفراسٹرکچر مقامات پر ڈرون سمیت کئی حملے کئے گئے تھے۔ اس حملہ کے تعلق سے سعودی وزیر توانائی خالد الفیح کا کہنا تھا کہ بحرہ احمر پر قائم ینبوہ بندرگاہ کے پاس مشرقی مغربی پائپ لائن کو تیل فراہم کرنے والی پیٹرولیم پمپنگ اسٹیشن پر ڈرون حملے کئے گئے تھے پائپنگ لائن کے ساتھ پمپنگ اسٹیشن پر بھی آگ بھڑک اٹھی تھی ارامکو نے نقصان کا معائنہ کرنے تک عارضی طور پر پائپ لائن سے پمپنگ روک دی تھی ۔ لیکن موجود حملہ کافی بڑا تھا جس سے کافی نقصان پہنچا ہے۔