سعودی کی مفرور بہنوں کو ہانگ کانگ میں مزید ایک ماہ قیام کی اجازت

   

ہانگ کانگ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سے فرار ہونے والی دو کمسن نوجوان لڑکیوں کا ویزا ختم ہونے پر انہیں ہانگ کانگ میں مزید ایک ماہ رہنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے کیونکہ یہ دونوں بہنیں کسی تیسرے ملک منتقل ہونے کیلئے درکار کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان دونوں بہنوں کے سعودی سے فرار ہونے کا یہ ایک اور واقعہ ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہیکہ سعودی میں ضرورت سے زیادہ قدامت پسندی کو شاید پسند نہیں کیا جارہا ہے۔ اس طرح سعودی خواتین کسی بیرونی ملک پہنچ کر اپنی حفاظت کیلئے عوام سے اپیل کرتی نظر آتی ہیں جو یقینا کوئی اچھی علامت نہیں ہے۔ 20 اور 18 سال کی یہ دونوں بہنیں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سری لنکا میں تعطیلات گزارنے آئی تھیں۔ اپنے ارکان خاندان سے دونوں بہنیں ناخوش تھیں اور شاید منصوبہ بند طریقہ سے انہوں نے سری لنکا سے راہ فرار اختیار کی۔ ان کا ارادہ آسٹریلیا جانے کا تھا لیکن وہ صرف ہانگ کانگ تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے اپنے اصلی نام بھی نہیں بتائے ہیں صرف خود کو ریم اور روان کے نام سے مخاطب کروانے کو ترجیح دی ہے۔