سفارت خانہ ہند میں‘‘ قومی ہینڈلوم ڈے ‘‘ کا انعقاد

   

ریاض : ( کے این واصف ) سفارت خانہ ریاض نے پیر کی شب ‘‘ قومی ہینڈلوم ڈے ‘‘ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر ایمبیسی احاطہ میں ہینڈلوم مصنوعات کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے کہاکہ یہ نمائش کا مقصد ہماری سینکڑوں سال پرانی تہذیب اور ہمارے بنکرون ( جلاہوں ) کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ یہ فن ہندوستان کی ایک بڑی آبادی کا ذریعہ معاش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں تیار ہونے والے ہینڈلوم میں 95فیصد حصہ ہندوستان کا ہے ۔ رام پرساد نے سعودی میں کپڑے کے تاجروں سے کہا کہ وہ سعودی عرب میں ہندوستانی ہینڈلوم مصنوعات کو عام کریں ۔ قائم مقام سفیر نے مملکت میں ہندوستانی ہینڈلوم تاجرو ں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایمبیسی میں کپڑوں کی نمائش کا اہتمام کیا ۔ ابتداً میں ناظم تقریب محترمہ خنسا نے استقبال کیا ۔ اس تقریب میں دیگر ممالک کے سفارت کارو ں اور ہندوستانی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔