سفیل گوڑہ میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب ، دو افراد بشمول گراہک گرفتار

   

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری نے سفیل گوڑہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے قحبہ گیری کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک گراہک بتایا گیا ہے ۔ جبکہ اصل سرغنہ مفرور ہے ۔ ایس او ٹی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سفیل گورہ نریڈمیڈ کے ایک مکان پر دھاوا کیا ۔ اس مکان میں باضابطہ طور پر لڑکیوں اور خواتین کے ذریعہ جسم فروشی کروائی جارہی تھی ۔ ایس او ٹی کی کارروائی میں 36 سالہ ستیہ نارائنا ، ساکن سائی ناتھ پورم جو آرگنائزر بتایا گیا ہے کہ علاوہ 24 سالہ پرشانت گراہک ساکن سفیل گوڑہ کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ آرگنائزر بھکشاپتی عرف گوپی 47 سال مفرور بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے قحبہ گری کے چنگل سے 4 جسم فروش لڑکیوں او آزاد کروایا اور گرفتار افراد کو نریڈمیڈ پولیس کے حوالے کردیا ۔