سلامتی کونسل میں روس کی صدارت میں یوکرین پر کوئی میٹنگ نہیں

   

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندہ دیمتری پولانسکی نے کہا ہے کہ روس اپریل کے مہینے میں یوکرین کے سلسلے میں کوئی اجلاس کی توقع نہیں کرتا ہے ۔ جب تک کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت جاری رکھے گا۔ پولانسکی نے کہاکہ ہم اپنے پروگرام میں یوکرین پر کوئی باقاعدہ میٹنگ کی توقع نہیں کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ضابطے اور ماہانہ روٹیشن کے مطابق روس اپریل کے مہینے میں کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے پیر کو کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپریل میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔