مکہ۔مسجد الحرام کے مرکزی باب الدخلہ پر سلف اسٹرلائزیشن گیٹس نصب کردی گئی ہیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کیاجاسکے۔
عوام کے لئے گیٹس کھولنے سے قبل خادمین الحرمین شرفین نے جمعہ کے روز مسجد الحرام کے باب الداخلہ پراڈوانس سلف اسٹرلائزیشن کی گیٹس کو کھولا ہے۔
عصری ٹکنالوجی سے لیز مذکورہ گیٹس کو کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر نصب کیاگیاہے
الرئاسة العامة لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي : بوابات التعقيم التي تم تركيبها في ساحات ومداخل المسجد الحرام هي تجريبية فقط وفي حال ثبوث نجاحها سيتم تعميمها واستخدامها، ولا صحة لما يتم تداوله بأنها مخصصة للعشر الأواخر pic.twitter.com/dyHzuauwT7
— مصدر (@MSDAR_NEWS) May 7, 2020
ان عصری گیٹس کے ذریعہ لوگوں کو سینٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جائے گا او ربیک وقت اس کے تھرمل کیمروں کے ذریعہ چھ میٹر کے فاصلے سے کئی لوگوں کا بخار چیک کیاجائے سکے گا
۔کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر لوگوں کے داخلے پر انتظامیہ کی جانب سے روک لگائے جانے کے بعد ہمیشہ عوام سے بھرے ہوئے مکہ کی مسجد حرام کا منظر ان دنوں دل کو بے چین کردینے والا ہے۔
تاہم رپورٹس کے مطابق سعودی عربیہ بہت جلد مسجد حرام اور مسجد نبوی ؐ کو بہت جلد عوام کے لئے دوبارہ کھولنے کی تیاری کررہا ہے