سلمان خان رہائش گاہ فائرنگ معاملہ مکوکا کے تحت کارروائی کا آغاز

   

ممبئی : اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملے میں گرفتار ملزمین جن کے خلاف ممبئی پولیس نے مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات کا نفاذ کیا ہے اس معاملے میں ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ذرائع نے بتلایا کہ ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقاتی دستے نے انکار کیا ہے تاہم کہا ہیکہ مکوکا قانون میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے ہیں اسکے تحت کارروائی کا آغاز عمل میں آچکا ہے قانون کے مطابق تفتیشی ایجنسی پہلے ملزم کا اقبالیہ بیان کسی اعلیٰ افسر کے سامنے ریکارڈ کرے گی جو تفتیش کا حصہ نہیں ہے اور جسے مجسٹریٹ کے روبرو اسے ریکارڈ کروایا جائے گا۔اقبالیہ بیان شواہد کا حصہ ہوگا اور اسکا دیگر ملزمان کے خلاف بھی استعمال کیا جائے گا۔ متعلقہ معاملہ میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو اس معاملے میں گرفتار تین ملزمین کو 8 مئی تک پولیس کی تحویل میں دینے کا جکم صادر کیا جبکہ ایک ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
ملزمین پر پہلے تعزیرات ہند اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔