سلمان خان سخت سکیورٹی میں پہنچے ایئرپورٹ

   

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر شوٹنگ کے چند دن بعد ان کو آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔سلمان جیسے ہی ایئرپورٹ میں داخل ہوئے انہیں چاروں طرف سے گارڈز نے گھیر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب سلمان اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد ممبئی سے باہر جا رہے ہیں۔ سلمان نے پرسکون انداز میں ائرپورٹ کے باہر کھڑے فوٹو گرافرس کو خوش آمدید کہا۔اس سے قبل منگل کو پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا تھا۔ بعد ازاں شہر کی ایک عدالت نے فائرنگ کے واقعہ کے سلسلے میں دونوں ملزمین کو 25 اپریل تک ممبئی کرائم برانچ کی تحویل میں بھیج دیا۔ ملزمین، جن کی شناخت وکی گپتا (24) اور ساگر پال (21) کے طور پر ہوئی ہے، دونوں بہار کے ساکن ہیں، کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر، جہاں اداکار رہتے ہیں۔ چار راؤنڈ فائر کیے اور فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان ٹوپیاں پہنے اور بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔ کلپ میں انہیں اداکار کے گھر کی طرف فائرنگ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعد کچھ کے ڈی ایس پی اے آر زاکانت نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان لارنس بشنوئی گینگ سے رابطے میں تھے۔ممبئی پولیس فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔