سلمان خان سے ملنے سمیر کا سیکل پر 1100 کلو میٹر کا سفر

   

ممبئی ۔ دنیا میں کچھ لوگ فلم اداکاروں سے ملاقات کرنے اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ وہ اس کے لئے نئے نئے طریقے اختیار کرتے ہیں اور کسی بھی بڑی محنت سے گھبراتے بھی نہیں ہے ، جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ ہیرو سے ملاقات کرسکیں۔ مدھیہ پردیش کے جبل پورکے نوجوان سمیر نے ایسا ہی کیا۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو حد سے زیادہ چاہنے والے سمیر نے جبل پور سے ممبئی میں سلمان کی رہائش گاہ تک تقریباً 1,100 کلومیٹرکا فاصلہ سائیکل پر طے کیا۔ آخر میں سمیر نے ہیرو سلمان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ جب یہ تصویر سلمان خان کے آفیشل فین پیج پر پوسٹ کی گئی تو یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سمیر جو سلمان خان کی جانب سے چلائے جانے والے این جی او بینگ ہیومن آرگنائزیشن کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس نے اپنی سائیکل پر بینگ ہیومن لکھا ہے۔ سائیکل کے آگے ‘چلو انکو دعائیں دیتے چلے۔ جس پر یہ بھی لکھا تھا ‘جبل پور سے ممبئی پہنچا۔ سمیر کی آمد کی اطلاع پر سلمان خان نے اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور اس کے ساتھ تصویر کشی کی۔