سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا معاملہ:کلیدی ملزم کی ممبئی پولیس لاک اپ میں خودکشی

   

ممبئی: فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ کے گرفتار شدہ ایک کلیدی ملزم نے ممبئی پولیس لاک اپ میں خودکشی کر لی۔ حکام نے اسکی تصدیق کی۔ اطلاعات کے مطابق کلیدی ملزم انوج تھاپن کو ممبئ پولیس کی کرائم برانچ نے 25 اپریل کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ واردات آج جنوبی ممبئی میں واقع کرائم برانچ لاک اپ میں پیش آئ جہاں ملزم تھاپن مقید تھا۔دوپہر تقریبابارہ بجے ایک پولیس کانسٹبل نے تھاپن کو ایک کپڑے کی مدد سے بیت الخلاء میں لٹکا ہوا پایا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں قریبی سرکاری سینٹ جارج ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن داخلے سے قبل ہی اسے مردہ قرار دیا گیا۔دو دنوں قبل ہی ممبئی کی ایک خصوصی مکوکا عدالت نے اسے 8 مئی تک پولیس کی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔