سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے نامعلوم افراد کی 5 راونڈ فائرنگ

,

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح ممبئی کے باندرہ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ راؤنڈ فائرنگ کی ۔ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گلیکسی اپارٹمنٹ کی رہائش گاہ کے باہر صبح 5 بجے کے قریب پانچ راؤنڈ فائر کیے تھے۔ سلمان خان کے پاس وائی پلس کیٹیگری کی سیکیورٹی ہے وہ گھر پر موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ باندرہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی پولیس کی کرائم برانچ کے اہلکاروں نے بھی متوازی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور وہ ان کا پتہ لگانے کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہے تھے۔

سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی تحقیقات
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہوراداکار سلمان خان کی شمال مغربی علاقہ باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی تفتیش کوممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ہم اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کرارہے ہیں اور ایک مشتبہ زاویہ لارنس بشنوئی گینگ کا ملوث ہونا ہے کیونکہ اداکار کو پنجاب میں 58 سالہ سلمان خان اپنے تقریباً پورے مشترکہ خاندان کے ساتھ رہتے ہیں جس میں والدین، بھائی اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔کئی سالوں سے ، سلیم خان اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جب 2022 میںصبح کے وقت اپنے گھر کے قریب ٹہلتے ہوئے سلیم خان کو ایک نوٹ ملا جس میں لکھا تھا “سلیم خان، سلمان خان بہت جلد آپکا موس والا ہوگا” کا حوالہ سدھو موس والا، ایک پنجابی ریپر، جسے 29 مئی 2022 کو ان کے گھر کے قریب بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جس نے تفریحی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا۔