ممبئی : سلمان خان کی 54 ویں سالگرہ پر ان کے باڈی گارڈ شیرا نے انکشاف کیا کہ سلمان نے فلم باڈی گارڈ میں اپنے رول کیلئے ان ( شیرا ) کی عادتوں کی نقل کی ہے ۔ شیرا کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ اور سلمان اکثر ساتھ ہوتے ہیں اس لئے سلمان ان کے تعلق سے بہت کچھ جانتے ہیں۔ جس طرح وہ سلمان کو ’ مالک ‘ کہتے ہیں اسی طرح سلمان نے فلم کیا اور جس طرح وہ ( شیرا ) چلتے ہیں سلمان نے فلم میں وہی طریقہ اختیار کیا ۔