سلمان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز

   

27 دسمبر کو سلمان خان کے مداح امید کررہے تھے کہ ان کی سالگرہ پر ان کی آنے والی فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹریلر دکھایا جائے گا چونکہ سلمان خان عام طور پر اپنی سالگرہ پر مداحوں کو ایسا کوئی تحفہ دیتے ہیں لیکن اس دن ’’بھارت‘‘ کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر نے ٹوئٹ کیا۔ سلمان خان کے مداح مایوس نہ ہوں یہ سوچا سمجھا فیصلہ ہے کہ بھائی کو سالگرہ پر ’’بھارت‘‘ کے بارے میں کچھ بھی ریلیز نہ کیا جائے ہم ابھی شوٹنگ کررہے ہیں۔ نئے سال میں نئی فلم کی بات کریں گے۔ اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ سلمان خان کی علی عباس ظفر کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم بھارت کا ٹریلر 26 فروری کو ریلیز کیا گیا۔ 2014 کی کورین فلم ’’این اوڈے ٹو مائی فادر‘‘ کے ہندی ری میک فلم بھارت سلمان خان کے کردار بھارت پر مشتمل ہوگی۔ فلم کی کہانی 1947 کے بھارت سے شروع ہو کر 2010 پر ختم ہوگی فلم میں سلمان خان 25 سال کے نوجوان سے 60 سال کے بوڑھے کے کردار میں دکھائی دیں گے۔