سلوواکیہ میں گیس دھماکہ ،5 افراد ہلاک

,

   

براتسلاوا۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سلوواکیہ کے شہر پریسوو میں ایک 12 منزلہ عمارت میں گیس دھماکے ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 40 زخمی ہو گئے ۔سلوواکیہ کے وزیر اعظم پیٹر پیلے گرین جائے حادثہ پہنچے اور کہا کہ ہم نے گیس دھماکے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ تعداد اب بڑھ سکتی ہے ۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکے کل دوپہر ہوا اور اس کے بعد آگ کی لپٹوں نے عمارت کے سب سے اوپر کے چار یا پانچ منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ ابھی واضح نہیں ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت عمارت میں کتنے لوگ تھے لیکن آگ کے محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے کثیر المنزلہ عمارت سے محفوظ نکالے گئے تمام لوگوں کو قریب ہی ایک اسکولوں میں پہنچا دیا ہے۔وزیر صحت اینڈریا کلاؤسکا نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے ۔میئر اینڈریا ٹرکانووا نے کہا کہ سلوواکیہ میں گزشتہ 50 برسوں میں یہ تیسرا سب سے زیادہ خوفناک المیہ ہے ۔