سماج میں اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کو نائب صدرجمہوریہ کی حمایت

   

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز کہا کہ سماج میں اتحاد، ہم آہنگی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جانا چاہئے ۔نیشنل پریس ڈے پر جاری ایک پیغام میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ عوام کو صحیح، غیر جانبدارانہ، حقیقی اور بروقت معلومات سے آگاہ کرنے میں پریس کا اہم رول ہوتا ہے ۔ یہ صحت مندجمہوریت کے لیے بھی ضروری ہے ۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے وابستہ تمام دوستوں کو دلی مبارکباد۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جانا چاہئے ۔