شیکھا گوئیل اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ویمن سیفٹی و شی ٹیم کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سماج کی صحت مندانہ زندگی کے لیے پولیس اور ڈاکٹرس بہتر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ بات شیکھا گوئیل اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ویمن سیفٹی ، شی ٹیمس اور بھروسہ سنٹر نے کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سماج صحت مند رہتا ہے تو اپنے نصف مسائل حل ہوجاتے ہیں اور اطمینان محسوس کرتے ہیں اور جب پولیس سے رجوع ہوں تو مسائل کی یکسوئی میں آسانی ہوتی ہے ۔ شیکھا گوئل نے کہا کہ پولیس اور ڈاکٹرس سماج کے لیے لازم و ملزوم ہیں کیوں کہ عوام ایمرجنسی یعنی ضرورت کے وقت ان سے رجوع ہوتے ہیں تو مسائل بھی آسانی کے ساتھ حل ہوجاتے ہیں ۔ پولیس اور ڈاکٹرس ہمیشہ سے ہی اپنی شخصی زندگی میں ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس نے کوویڈ کے دور کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ڈاکٹرس نے ہمہ تن ہو کر ایمرجنسی خدمات انجام دے کر عوامی توقعات کو پورا کیا ہے ۔ ڈاکٹر وی ایس وی پرساد سی ای او لوٹس ہاسپٹل نے بھی خطاب کیا ۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر گریش بابو سی او او لوٹس ہاسپٹل ، ڈاکٹر سجاتا چارلس ، ڈاکٹر سنتوش اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔