سمبت پاترا کورونا وائرس سے متاثر

,

   

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کو کوروناوائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کے بعد آج گرگاؤں کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ میدانت ہاسپٹل گرگاؤں کے ذرائع نے بتایا کہ سمبت پاترا کو آج صبح دواخانہ میں شریک کیا گیا اور اُن کی حالت مستحکم ہے۔ بی جے پی کے کئی قائدین اور کارکنوں نے اُن کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سمبت پاترا نیوز چیانلس پر بی جے پی کا جانا مانا چہرہ ہے۔بی جے پی کے قائد امیت مالویا نے کہاکہ سمبت حوصلہ مند قائد ہیں۔