سمرتی ایرانی کا امیتھی کے عوام سے اظہار تشکر

,

   

امیتھی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کو ان کی پارٹی کے مضبوط گڑھ میں ہی شکست دینے کے بعد بی جے پی لیڈر سمریتی ایرانی نے آج امتھی کے عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہوں نے کنول کو کھلنے میں مدد کی ہے۔ اس پودے کی بازیابی کرتے ہوئے امیتھی کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ سمریتی ایرانی نے صدر کانگریس اور موجودہ ایم پی کو 55,120 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیام میں ایرانی نے کہا کہ ایک نئی صبح امتھی کے لیے ایک نیا سنکلپ، دھنیاواد امیتھی ساتھ ساتھ اپنے وکاس پر وسواس جتایا کنول کا پھول کھلایا امتھی کا ابھار۔ امیتھی میں 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی نے سمریتی ایران کو 1,07,903 ووٹوں سے شکست دی تھی۔