سمستی پور کورٹ فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ رام بابو رائے گرفتار

   

سمستی پور: بہار کے سمستی پور کورٹ کے احاطے میں گزشتہ روز دو قیدیوں کو گولی مار کر زخمی کرنے کے معاملے میں پولیس نے کلیان پور بلاک راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر رام بابو رائے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ونے تیواری نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ 26 اگست کو سمستی پور کی عدالت میں پیشی کے دوران ملزمان نے دو قیدیوں پربھات چودھری اور پربھات تیواری کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے صدر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار پانڈے کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اس واقعہ کے ماسٹر مائنڈ اور کلیان پور بلاک راشٹریہ جنتا دل سمستی پور ضلع کے صدر رام بابو رائے ، شوٹر محمد اویس اور ہتھیاروں کے اسمگلر امن کمار عرف کرگل کو گرفتار کیا۔