سمنتھا کو متاثر کرنے میں 7 سال لگے

   

حیدرآباد ۔ سمنتھا روتھ پربھو اور ناگا چیتنیا کی طلاق کی افواہوں کے درپردہ راز ابھی موجود ہیں اور اس اسٹار جوڑی کے چاہنے والے ہمیشہ اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے بے چین رہتے ہیں لیکن اس جوڑی کی جانب سے نہ ہی طلاق کی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی خبروں کی سچائی ظاہر کی گئی ہے لیکن اس دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاروں میں شمار کی جانے والی سمنتھا کو متاثر کرنے کے لئے ناگا چیتنیا کو 7 سال لگے ہیں۔ 2018 میں جب اس جوڑی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی محبت کا انکشاف کیا تھا تو کئی ایک پہلو سامنے آئے تھے۔ ناگا نے کہا کہ تقریباً 10 سال قبل ان دونوں کی ملاقات ’’ایم مایا چیساوے‘‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی لیکن سمنتھا کے سامنے شادی کی بات کرنے کے لئے 7 سال کا وقت لگا۔ 7 اکتوبر کو اس جوڑی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں اسٹارس کی مداح اس بات کی امید کررہے ہیں کہ ان کی طلاق کی افواہیں صرف افواہ ہی ثابت ہوں اور یہ جوڑا اپنے شادی کے بندھن میں اور آگے بڑھے۔ اس وقت ناگا چیتنیا کی فلم لو اسٹوری کو عوام پسند کررہے ہیں۔