سمندری طوفان ست رنگ ہندوستان کو چھوڑ‘ بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرایا

,

   

بنگلہ دیشی میڈیانے خبر دی ہے کہ مذکورہ طوفان کی وجہہ سے پڑوسی ملک کے جنوبی حصوں میں شدید بارش کا سامناہے۔
کلکتہ۔مذکورہ ائی ایم ڈی نے منگل کے روز کہا ہے کہ مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان ست رنگ بارسیل کے قریب بنگلہ دیش کے ساحل پر سے گذرا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات(ائی ایم ڈی) نے کہاکہ سہ پہر کے بعد مغربی بنگال کے اضلاعوں میں موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

مذکورہ نظام جو شمالی خلیج بنگال سے 56کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گذر ا ہے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع جنوبی24پرگنا‘ شمالی 24پرگنااور پوربامدنی پور میں اعتدال سے لے کر تیز رفتار بارش ہوئی ہے۔ جس کی وجہہ سے دیپاولی او رکالی پوجا کے جوش میں کمی دیکھائی دی ہے۔

ایم ای ٹی کے علاقائی مرکز برائے کلکتہ کا کہنا ہے کہ ست رنگ کی وجہہ سے بنگلہ دیش کے تکونا جزیرہ اوربارسیل کے قریب سندیپ پیرکے روز 9:30سے11:30کے درمیان 80سے 90کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور100کیلومیٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیانے خبر دی ہے کہ مذکورہ طوفان کی وجہہ سے پڑوسی ملک کے جنوبی حصوں میں شدید بارش کا سامناہے۔ائی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ منگل کی شام تک اس کے کمزور پڑنے اوراس کے دباؤ میں کمی آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے دفتر نے متنبہ کیاہے کہ 40سے 50کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 60کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار تک منگل کی صبح مغربی بنگال کے ساحل پر ہوائیں چلیں گی‘ جس میں سہ پہر تک30سے 40 سے لے کر 50کیلومیٹرفی گھنٹہ تک کی کمی متوقع ہے۔

پیرکے روز وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کی وجہہ سے لوگ اپنے گھر وں میں ہی محروس رہے اور کلکتہ کی تقریبا سڑکیں شام تک خالی رہی ہیں جہاں پر سینکڑوں لوگ کالی پوجا کے پنڈال میں دیکھائی دیتے ہیں اور شہر میں چاروں طرف لگائی گئی برقی گولوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے اپنے گھر والوں سے ساتھ گھر سے باہر نکلتے ہیں۔

موسم کی پیش قیاسی کے پیش نظر مذکورہ مغربی بنگال حکومت نے لوگوں کو غیر معمولی احتیاطی اقدامات کا عوام کومشورہ دیاہے۔