سمیر مقدمہ کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد : کمشنر پولیس کا بیان

   

حیدرآباد : /29 مئی (سیاست نیوز) دہشت گرد تعلقات کے الزامات کے معاملہ میں سمیر مقدمہ کی تحقیقات این آئی اے کر رہی ہے ۔ یہ بات کمشنر پولیس سی وی آنند نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معاملہ کی تحقیقات این آئی اے کی جانب سے کی جارہی ہیں اور حیدرآباد پولیس کی جانب سے تحقیقات میں بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سمیر سے تعلقات اور اس سے جڑے ہر شخص او ر معاملہ کی تمام تر تفصیلات تحقیقات میں سامنے آئیں گی ۔ تاہم انہوں نے فون ٹیاپنگ معاملہ میں کہا کہ اس مقدمہ میں سپریم کور ٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا ۔ ع