نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو سنبھل حکام کے خلاف جائیدادوں کو مسمار کرنے کے اپنے فیصلے کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا اور عرضی گزار کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔دو رکنی بنچ نے عرضی گزار محمد غیور کے وکیل سے کہا کہ اس معاملہ پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔