سنبھل تشدد: شارق اور سکندر کی 2.31 کروڑ کی جائیداد ضبط

   

سنبھل: اترپردیش کے سنبھل میں 24 نومبر 2024 کو ہوئے تشدد واقعہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مبینہ طور پر تشدد میں ملوث شارق اور ان کے ساتھی سکندر کی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔ یہ کارروائی اتوار کو کی گئی۔ ضبط کی گئی جائیداد کو اب عوامی فلاح کے کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ جائیدادیں دونوں ملزمین نے غیر قانونی طور پر بنائی تھیں۔ یہ بیویوں کے نام خریدے گئے تھے۔ سنبھل کے ایس پی کرشن کمار بشنوئی نے کہا کہ شارق اور اس کے ساتھی سکندر کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت 2009 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔24 نومبر کو سنبھل میں ہوئے تشدد میں شارق گینگ کے ارکان ملوث تھے۔ تشدد میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔