سنتوشی رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ ’’انداز اپنا اپنا‘‘ سیکویل بنائیں گے

   

سال 1994 میں ریلیز ہوئی اور اس وقت کی سوپر ہٹ قرار دی گئی فلم انداز اپنا اپنا کا سیکویل بنانے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ اس فلم کے ڈائرکٹر راجکمار سنتوشی فلم کے سیکویل میں بھی ایک بار اور سلمان خان اور عامر خان کو دہرانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کی مانیںتو اگر کسی وجہ سلمان اور عامر کی تاریخیں نہ مل پائیں تو سنتوشی اپنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 4 نومبر 1994 کو ریلیز ہوئی اس کامیڈی فلم کی کہانی دو مڈل کلاس نوجوانوں کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک ملٹی ملینر شخص کی بیٹی کو حاصل کرنے کے لئے ایک مقامی گینگسٹر کی مدد لیتے ہیں فلم کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیاتھا۔