سنتوش نگر میں پولیس کی تلاشی مہم، 75 گاڑیاں ضبط

   

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے سنتوش نگر علاقے میں کارڈن سرچ آپریشن کیا اور 350 مکانات کی گھر گھر تلاشی لی ۔ 200 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی ٹیموں نے کارڈن سرچ آپریشن میں حصہ لیا اور ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون عنبرکشورجھا کے زیرنگرانی یہ کارروائی کی ۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے دستاویزات کی عدم موجودگی کی بنیاد پر 75 گاڑیاں ، ایک آٹو اور کار ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی عنبرکشور جھا نے کہا کہ کارڈن سرچ آپریشن کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دیا جاسکے اور یہ احساس عوام میں عام کیا جائے کہ پولیس ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے شی ٹیم اور وویمن آن ویل ٹیمیں بھی قائم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش نگر علاقے کے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران پولیس عملہ نے گھر گھر تلاشی لی اور وہاں کے مقیم افراد کے دستاویزات کی جانچ کی ۔