سنتوش نگر کنچن باغ میں آکٹوپس کی فرضی مشقیں

   

حیدرآباد 24 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں آکٹوپس کمانڈوز کی جانب سے فرضی مشق کی گئی۔ سکیورٹی کے پیش نظر آج کنچن باغ اور سنتوش نگر پولیس حدود میں آکٹوپس کمانڈوز پہونچ گئے اور اچانک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور دہشت گرد کارروائیوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت والا یہ تلنگانہ پولیس کا خصوصی دستہ ہے جس کو آکٹوپس کہا جاتا ہے۔ کنچن باغ اور سنتوش نگر حدود میں گاڑیوں کی تلاشی اور فرضی مشق کی گئی۔ ان دونوں مقامات پر اہم سرکاری تنصیبات پائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر آکٹوپس کے ہمراہ مقامی پولیس اور ٹریفک کا عملہ موجود تھا۔