سنجو کی کپتانی قابل تعریف :ایرون

   

جے پور۔ جیسا کہ راجستھان رائلز (آرآر) آئی پی ایل 2024 پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے اس خصوص میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایرون فنچ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کپتان سنجو سیمسن نے اس سیزن میں کس طرح کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ میں کیسے پرسکون ہوتے ہیں۔ سندیپ شرما (5-18 بولنگ) کی فائیو اسٹار کارکردگی اور یشسوی جیسوال (60 گیندوں پر 104 ناٹ آؤٹ) کی ایک شاندار سنچری نے آرآر کو ممبئی انڈینز پر نو وکٹوں سے فتح دلائی۔ سیمسن نے جیسوال کو 28 گیندوں پر38 رنزکے ساتھ قابل تعاون فراہم کیا اور ان دونوں نے 65 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔ وہ واقعی میں سمجھدار اننگز کھیل رہا ہے اور یہی ٹیم کے لیے ضروری ہے۔ میرے خیال میں ٹی20 کرکٹ کے زمانے میں بیٹرس کی انا اس راستے میں آ سکتی ہے جس کی ٹیم کوکبھی کبھی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ ہر حال میں بالکل پرسکون کھیل رہا ہے۔ فنچ نے اسٹار اسپورٹس کرکٹ لائیو پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔