سنجے گاندھی پی جی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تقررات

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ( ایس جی پی جی آئی ایم ایس ) لکھنو نے سینئیر اور جونئیر ریسیڈنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اور جملہ جائیداد 207 ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے انستھیالوجی ، کلینیکل ہیمٹالوجی وغیرہ ہیں ۔ قابیلت کے اعتبار سے متعلقہ شعبہ ایم ایس سی ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی / ڈی این جی کامیاب اور تجربہ ہونا ہے ۔ امیدوار کا انتخاب تحریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائین اور آف لائین داخل کی جاسکتی ہے ۔ آن لائین ادخال درخواست کی آخری تاریخ 6 جنوری 2020ہے جبکہ آف لائین درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2020 ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://www.sgpgi.ac.in ملاحظہ کریں ۔