سندر نے موقع سے فائدہ اٹھایا :شاستری

   

کرائسٹ چرچ ۔ ہندوستان کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے محسوس کیا کہ آف اسپن آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ونڈے سیریز میں مواقع حاصل کر لیے، جبکہ بائیں ہاتھ کے بیٹر نے بیٹنگ میں بھی بہت پختگی کا مظاہرہ کیا۔ کرائسٹ چرچ میں تیسرے ونڈے میں شاندار51 رنز بنانے کے دوران انہوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ ہیگلے اوول میں سندر نے اپنی پہلی ونڈے نصف سنچری مکمل کر کے ہندوستان کو 47.3 اوورز میں 219 رنز تک پہنچایا جب کہ نیوزی لینڈ نے سبز پچ پر اور ابر آلود حالات میں شاندار بولنگ کی۔ ہندوستان کی اننگز واقعی کبھی آگے نہیں بڑھ سکی، یہاں تک کہ سندر نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا، جس نے انہیں 64 گیندوں میں پچاس رنز تک پہنچا کر مہمانوں کا 200 کا ہندسہ عبور کیا۔آکلینڈ میں ونڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سندر نے 16گیندوں پر ناقابل شکست 37 رنز بنائے تھے، جس میں تین چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے، جس سے ہندوستان کا مجموعی اسکور 307/6 تک پہنچ گیا تھا۔ اگرچہ سندر نے سیریز میں کوئی وکٹ نہیں لی، لیکن وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائی، جیسا کہ 4.46 کی اکانومی ریٹ سے انہوں نے رنز دئے۔اس نے موقع کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا اور آج مجھے لگتا ہے کہ اس نے بیٹنگ میں بڑی پختگی کا مظاہرہ کیا۔ سخت حالات، ٹاپ آرڈر نے جدوجہد کی لیکن انہوں نے نصف سنچری سخت حالات میں بنائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سندر نے ان مواقع میں اپنی صلاحیتوں کا منظاہر ہ کیا ہے ۔