نئی دہلی۔ دو بارکی اولمپک میڈلسٹ بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور ٹوکیو اولمپک سلور میڈلسٹ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو بی بی سی انڈین ویمنز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈکی دوڑ میں ہیں۔نامزدگیوں کا اعلان منگل کوکیا گیا۔ سندھو اور میرابائی کے علاوہ گولفر ادیتی اشوک، ٹوکیو پیرا اولمپک متعدد میڈلسٹ شوٹر اوانی لیکھارا اور ٹوکیو اولمپکس کی برونز میڈل جیتنے والی باکسر لولینا بورگوہین بھی دوڑ میں ہیں۔یہاں جاری ایک ریلیز میں سندھو نے کہا کامیابی آسانی سے نہیں ملتی۔ یہ چند مہینوں کی محنت نہیں بلکہ برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہر روز ایک عمل سے گزر کر آپ ایک مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔ ایوارڈ کے لیے آن لائن ووٹنگ 28 فروری تک کھلی ہے۔ فاتح کا اعلان 28 مارچ کوکیا جائے گا۔ ایوارڈزکی تقریب میں بی بی سی کا کارنامہ حیاتایوارڈ تجربہ کارخاتون کھلاڑی کو دیا جائے گا جبکہ ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی کو رائزنگ پلیئر ایوارڈ دیا جائے گا۔
بحرین اور بیلاروس کے مقابلے اہم
نئی دہلی۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سینئرکھلاڑی سندیش جھنگن اورگرپریت سنگھ سندھو کا خیال ہے کہ بحرین اور بیلاروس کے خلاف آئندہ بین الاقوامی دوستانہ میچ ایشین کپ کوالیفائر سے قبل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے کا بہترین موقع ہوگا۔ ہندوستان بالترتیب 23 اور 26 مارچ کو بحرین اور بیلاروس کے خلاف دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گا۔ یہ دونوں میچز بحرین کے شہر منامہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایشین کپ کوالیفائرز جون میں ہوں گے جبکہ اہم ٹورنمنٹ اگلے سال چین میں کھیلا جائے گا۔ یہ شاید حالیہ دنوں کی سب سے اچھی خبر ہے… ہمیں اس طرح کے مزید میچوں کی ضرورت ہے۔ جھنگن، موجودہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے سال کے بہترین کھلاڑی نے قومی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا۔انہوں نے کہا کہ آخری بار جب ہم نے ایشیائی کپ 2019 میں بحرین کے خلاف کھیلا تھا اور ہم جانتے ہیں کہ ان کی ٹیم بہت اچھی ہے۔