سندھو فائنل میںداخل، شری کانت کو شکست

   


بسیل۔ عالمی چمپیئن اور دوسری سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روزچوتھی سیڈ ڈنمارک کی میا بلیچ فیلٹ کو41 منٹ میں21-13, 21-19 سے شکست دے کر سوئز اوپن بیڈ منٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ مرد زمرے میں چوتھے مقام کے کیدامبی شری کانت اور مرد جوڑی میں ستوِک سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو نے بلیچ فیلٹ سے مقابلہ41 منٹ میں جیتا۔ سندھو کا فائنل اسپین کی کَیرولینا مارن سے مقابلہ ہوگا۔ سندھو کا مارِن کے خلاف5-8 کا کریئر ریکارڈ ہے ۔ سندھو کو ریو اولمپک کے فائنل میں مارن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شری کانت کو آخری چار میں ڈنمارک کے وِکٹر ایکسیلن نے41 منٹ میں21-13, 21-19 سے شکست دی جبکہ سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو مرد جوڑی کے سیمی فائنل میں چھٹی سیڈ ڈنمارک کی جوڑی کم ایسٹرپ اور اینڈرس راسمُوسین نے 44 منٹ میں 21-10، 21-17 سے شکست دی۔