سندھیا اور شیوراج کی ملاقات سے سیاسی ہلچل

   

بھوپال۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور سینئر کانگریسی ممبر پارلیمنٹ جیوتیر رادتیہ سندھیا کی قریب آدھے گھنٹے کی ملاقات نے ریاست کے سیاسی گلیاروں میں ایک بار پھر سیاسی بحث شروع کر دی ہے ۔دونوں اعلی رہنماؤں کی کل رات بھوپال میں ملاقات ہوئی۔ مسٹر سندھیا مسٹر چوہان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ، جہاں دونوں کے درمیان تقریبا آدھا گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔اس ملاقات کے بعد مسٹر سندھیا نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی کے ساتھ ان کی خیرسگالی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہے ۔مسٹر سندھیا نے کہا کہ ان کے دل میں کسی کے تئیں کوئی تلخی نہیں ہے ۔ انتخابی میدان میں کشمکش ہوتی ہے ، لیکن اس کے بعد سب کو مل کر کام کرنا ہوتا ہے ۔