سندھیا کا کانگریس سے استعفیٰ‘ سونیا کو مکتوب کیاروانہ

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس سے علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے جیتوترادیا سندھیا نے بالآخر پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اپنے استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو روانہ کردیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ مکتوب 9مارچ کو لکھا گیاتھا‘ جس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ انہوں نے ایک روز قبل ہی یہ فیصلہ لے لیاتھا۔

وہیں اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”جیسا کہ آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہ وہی ایک راستہ ہے جو پچھلے ایک سال سے مجھے اپنی طرف کھینچ رہاتھا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وہ کانگریس کاحصہ رہ کر لوگوں کی ”خدمات“ کرنے کے”قابل“ نہیں رہ گئے تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میرے کارکنوں اور لوگوں کی توقعات“ کے احترام میں یہ فیصلہ لینے پر میں مجبور ہوگیا ہوں۔

قبل ازیں دن میں سندھیا نے امیت شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ساتھ لے کر وزیراعظم نریندر مودی کے مکان پہنچے جہاں پر تینوں کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی ہے۔

میٹنگ کے بعد مستقبل میں سندھیا کے اقدام کو قطعیت دینے کے بعد انہوں نے سونیا گاندھی کے نام مکتوب روانہ کیا۔انہوں نے منگل کے روز ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا بھی اشارہ دیاتھا