سنٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس کی میٹنگ کا کل سے آغاز

   

نئی دہلی : جی -20 مالیات اور سینٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس (ایف سی بی ڈی) کی پہلی میٹنگ 13-15 دسمبر کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائے گی۔یہ میٹنگ، جو کہ ہندوستانی جی -20 کی صدارت میں فائنانس ٹریک ایجنڈا پر بات چیت کے آغاز کی نشاندہی کرے گی، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا مشترکہ طور پر منعقد کی جائے گی۔ جی -20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی قیادت میں جی -20 فنانس ٹریک، اقتصادی اور مالیاتی امور پر توجہ مرکوز ہے ۔ یہ عالمی اقتصادی ڈائیلاگ اور پالیسی کوآرڈینیشن کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ 23-25 فروری 2023 کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائے گی۔