تعلیمی قابلیت ڈگری، 20فروری تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں، 48 ہزار تا 85 ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ
حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) سنٹرل بینک آف انڈیا ( سی بی آئی ) نے 1000 کریڈٹ آفیسر جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جنرل بینکنگ کیلئے جونیر مینجمنٹ گریڈ اسکیل (JMGS) کے تحت تقررات کئے جارہے ہیں۔ اس کیلئے کسی بھی شعبہ میں ڈگری کی تعلیم اہلیت ہے ، خواہشمند امیدوار سنٹرل بینک آف انڈیا کی سرکاری ویب سائیٹ(Central bankfindla.co.in) پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 1000 جملہ جائیدادوں میں 405 جنرل 270 او بی سی، 150 ایس سی ، 75 ایس ٹی، 100 ای ڈبلیو ایس طبقات کیلئے مختص ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے تعلیمی قابلیت کسی بھی سرکاری تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبہ میں ڈگری پاس کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ عام زمرہ میں کم از کم 60 فیصد ایس سی، ایس ٹی، بی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں 55 فیصد مارکس سے کامیاب ہونا چاہیئے۔ امیدواوں کی عمر 20 تا30 سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔ محفوظ زمرہ کے امیدواروں کیلئے سرکاری قواعد کے مطابق عمر میں چھوٹ رہے گی۔ ایس سی، ایس ٹی، پی ڈبلیو بی ڈی اور خاتون امیدواروں کیلئے درخواست فیس 150 روپئے، دیگر امیدواروں کے لیے 750 روپئے فیس رہے گی۔ آن لائن میں درخواست داخل کرنا ہوگا۔ تحریری امتحان اور شخصی انٹریو سے تقرر کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو بینک میں کُل وقتی ملازمین کے طور پر شامل ہونے سے پہلے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اِن بینکنگ اینڈ فینانس (PGDBF) مکمل کرنا ہوگا۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ48,480 تا 85,920 روپئے کے درمیان تنخواہ دی جائے گی۔20 فروری تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔CentralBankofindiaRecruitment2025 پر نوٹیفکیشن کیلئے کلک کیا جاسکتا ہے۔2