حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی سڑکیں اتوار کی صبح سنسان دکھائی دینے لگیں۔ ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے سنکرانتی تہوار منانے کے لئے جمعہ اور ہفتہ کو اپنے آبائی شہر کے لئے روانہ ہو گئے جس کے بعد شہر کی تقریباً مصروف ترین سڑکیں سنسان دکھائی دینے لگیں۔ سلطان بازار جو روزانہ عوام کے ہجوم سے بھرا ہوا ہوتا ہے لیکن اتوار کو سڑکیں خالی نظر آرہی ہیں۔ ہفتہ کی شام تمام بس ڈپوز اور ریلوے اسٹیشن اور ہائی وے ٹول پلازہ عوام کی بھیڑ سے ٹریفک جام ہوگئے تھے۔ یہ بھیڑ اور ٹریفک اپنے آبائی مقام جانے کے لئے روانہ ہوئے۔ محکمہ پولیس نے عوام کو سفر کی آسانی کے لئے تمام انتظامات کئے۔ ش