سنکرانتی کیلئے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے روایتی لباس پہنا

   

وجئے واڑہ 15 جنوری : چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی نے آج شریک حیات وائی ایس بھارتی کے ساتھ سنکرانتی تقاریب میں حصہ لیا ۔ تاڑے پلی گوڑم میںیہ تقریب منعقد ہوئی تھی ۔ سنکرانتی کیلئے جگن نے روایتی دھوتی اور کنڈوا ذیب تن کیا تھا ۔ انہوں نے اس موقع پر وہاں موجود تمام افراد کو سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کلچرل پروگرامس پیش کرنے والے بچوں سے بات چیت بھی کی ۔