کئی اضلاع میں ہورڈنگس و بیانرس ‘ عوام کا باہمی تبادلہ خیال
حیدرآباد 14 جنوری ( سیاست نیوز ) سنکرانتی کے موقع پر آندھرا پردیش میں بھارت راشٹرا سمیتی کے تذکرے عام ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کئی مقامات پر رنگا رنگ اور بڑے ہورڈنگس و بیانرس لگائے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مشرقی و مغربی گوداوری ‘ سریکا کلم ‘ کرشنا اور گنٹور اضلاع کے علاوہ یانم ‘ کوتہ پیٹ ‘ کڈیم ‘ ممڈی ورم ‘ کاکناڈا اور مکامالا شہروں میں بھی یہ پوسٹرس اور ہورڈنگس لگائے گئے ہیں۔ بی آر ایس آندھرا پردیش کی تشکیل اور ٹی چندر شیکھر کو ریاستی صدر نامزد کئے جانے کے بعد نوجوانوں اور بڑوں سبھی میںبی آر ایس کے چرچے عام ہوگئے ہیں۔ کھمم میں ہونے والے بی آر ایس کے جلسہ کا بھی کافی تذکرہ چل رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے جو لوگ حیدرآباد سے سنکرانتی منانے اپنے آبائی مقامات کو واپس آئے ہیں وہ بھی اپنے عزیزوں اور دوست احباب سے اس تعلق سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔