سنگارینی کالریز الیکشن سے کانگریس سے روابط میں فرق نہیں: ڈاکٹر نارائنا

   

حیدرآباد 29۔ڈسمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ سنگارینی کالریز یونین انتخابات میں سی پی آئی و کانگریس کی تائیدی یونینوں کے مقابلہ کے بعد یہ غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ دونوں میں دوریاں پیدا ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی انتخابات کا دونوں پارٹیوں کے روابط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سی پی آئی و کانگریس میں مفاہمت کے امکانات برقرار ہیں۔ انہوں نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ سنگارینی کالریز کے انتخابات میں سی پی آئی کی تائیدی یونین کو کامیابی حاصل ہوئی ۔