حیدرآباد18 جنوری(سیاست نیوز) سنگارینی کالریز میں کورونا کی دہشت کے سبب کورونا کا شکار ملازمین کو 14 یوم کی خصوصی رخصت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنگارینی کالریز میں 382مستقل ملازمین اور 116 آؤٹ سورسنگ ملازمین کو کورونا کی توثیق ہوئی جبکہ ملازمین کے 415 افراد خاندان کو رونا کی توثیق ہوئی ہے۔ سنگارینی کالریز میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کمپنی سے تمام ملازمین کا آرٹی پی سی آر معائنہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں ملازمین کو از خود معائنہ کرنے کٹس اور ادویات کی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں جن ملازمین کو کورونا کی توثیق ہوچکی انہیں حالت مستحکم ہونے پر قرنطینہ کا مشورہ دیا جا رہاہے جبکہ جن ملازمین کو سانس لینے میں دشواری یا شدید بخار و دیگر علامات ہیں انہیں دواخانہ سے رجوع کیا جانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارہ کی جانب سے کورونا کا شکار ملازمین کو بہتر علاج کی سہولتوں کے علاوہ خصوصی رخصت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ملازمین اپنے قرنطینہ اور علاج کا وقت مکمل استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد صحت یاب ہوجائیں۔ م