سنگاریڈی : ایک دن میں 149 کورونا کے متاثرین

   

شہر سنگاریڈی میں تاجرین کی جانب سے رضا کارانہ دوکانات ایک ہفتہ بند کا اعلان

سنگاریڈی : ضلع سنگاریڈی میں کورونا وائرس متاثرین میں روزآنہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ بتا یا جا تا ہیکہ ما ئیگرنٹ ورکرس کی دوبارہ اپنی ریاستوں سے واپسی کے بعد کورونا وائرس کے پھیلائو میں زبردست اضافہ ہوا ہے عوام کا کہنا ہیکہ محکمہ صحت کی جانب سے جہاں پر ما ئیگرنٹ ورکرس واپس ہوئے ہیں اور کورونا وائرس متاثرین کے علاقوں میں ٹسٹ کئے جائیں تا کہ کورونا وائرس کی روک تھام ہو سکے ۔ضلع سنگاریڈی میں صرف ایک یوم میں کورونا وائرس متا ثرین کی تعداد 149 تصدیق کی گئی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے سنگاریڈی ٹائون میں 59 ‘ کندی 10 ‘ اندرا کرن 3 ‘ ما سان پلی 1 ‘ چنتل پلی 1 ‘ سد ا سیو پیٹ 3 ‘ پٹن چیرو 3 ‘ رامچندرا پور 1 ‘ ظہیرآباد 15 ‘ پیچا را گڑھ 7 ‘ ڈاکور 1 ‘ ملکا پور 1 ‘ مارے پلی 1 ‘ فصل وادی 2 ‘ نارائن کھیڑ 2 ‘ کے علاوہ دیگر مقا مات پر بھی کورونا متا ثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ ظہیرآباد سے 114 مریضوں کو حیدرآباد گاندھی ہا سپٹل روانہ کرنے کی اطلاع ہے ۔ ضلع سنگاریڈی میں 220 افراد کو کورونا ٹسٹ کیا گیا جس میں 42 افرادمثبت پائے گئے ۔ ضلع میں کورونا وائرس متاثر57 افراد فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ سنگاریڈی میں تا جرین کی جانب سے ایک ہفتہ تک رضا کارانہ طور پر دوکانات بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ سنگاریڈی مستقر پر روزآنہ چہل پہل زیادہ رہتی ہے کورونا متاثرین میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے عوام کو مزید متا ثر ہونے سے روکنے کیلئے مختلف تا جرین کی جانب سے سنگاریڈی میں 20 تا 26 جولائی تک رضا کارانہ طور پر دوکانات بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ریڈی میڈ ‘ جنرل اسٹورس ‘ جویلرس ‘ ہا رڈ ویر کے علا وہ کرانہ اسٹور بند میں شامل رہینگے۔ اندول ‘ جوگی پیٹ اور نارائن کھیڑ میں بھی دوکانات کو بند کرنے کی تائید کی جا رہی ہے اور وہ بھی بہت جلد اپنے فیصلے کا اعلان کرنا بتایا جبکہ سد اسیو پیٹ اور ظہیرآباد میں تا جرین کی جانب سے رضا کارانہ بند جا ری ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے ہدایات دی جا رہی ہیں کہ عوام ماسک کا لا زمی طور پر استعمال کریں ۔ شدید ضرورت ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں ورنہ گھر پر ہی رہنے کو تر جیح دیں ۔ سردی ‘ بخار ‘ کھانسی اور گلے میں دورد ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔