سنگاریڈی میں جلسہ میلاد النبی ؐ، مولانا نور میاں اشرفی مہمان مقرر

   

سنگاریڈی ۔جناب محمد جاوید علی قادری صوفیانی سرپرست اعلیٰ’ جناب محمد افضل حسین صدیقی صدر’ جناب مقبول احمد خان سکریٹری خواجہ غریب نواز ویلفئر سوسائٹی سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب 18 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز عشا ء میلاد گراونڈ سنگاریڈی پر خواجہ غریب نواز ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ جشن میلاد النبی و محفل نعت شہ کونین ﷺ منعقد ہوگا جس کو مہمان مقرر علامہ مولانا نور میاں اشرفی الجیلانی النورانی ( راجستھان) مخاطب کرینگے جبکہ حافظ سید فرقان نقشبندی ( حیدرآباد) نظامت کرینگے۔