حیدرآباد6 دسمبر(یواین آئی) ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل بلال پور میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اس کی شدت زلزلہ پیما پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز نلگنڈہ سے 117 کلومیٹر کے فاصلے پر اور پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ان جھٹکوں میں کوئی جانی ؤ مالی نقصان نہیں ہوا۔ان جھٹکوں کے ساتھ عوام گھروں سے نکل پڑے اور ایک دوسرے کی خیریت فون کے ذریعہ دریافت کرنے لگے ۔