سنگاریڈی میں سڑک حادثہتین افراد موقع پر ہی ہلاک

   

حیدرآباد ۔2 ۔مارچ ( یواین آئی) سنگاریڈی میں سڑک حادثہ میں تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ کولورو میں آؤٹر رنگ روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری سڑک کے کنارے ایک جھونپڑی میں گھس پڑی۔بعد ازاں اس لاری نے آوٹررنگ روڈ پر درختوں کو پانی دینے والے تین افراد کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔کرین کی مدد سے لاری کو ہٹایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت بابو راٹھور، کملی بائی اور بسواپا راٹھور کے طور پر کی گئی ہے ۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔