سنگاریڈی میں محکمہ زراعت کے ایکشن پلان اجلاس کا انعقاد

   

دھان کی خریدی رقم کو اندرون 24 گھنٹے ادا کرنے کی ہدایت، ریتو ویدیکاکی تعمیر میں تساہلی پر انتباہ ، ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سنگاریڈی ۔ جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم سنگاریڈی میں محکمہ زراعت سال 2020-21 ایکشن پلان کے تحت ایک اجلاس مسٹر ٹی ہریش رائو ریاستی وزیر خزانہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مسٹر ٹی ہریش رائو ریاستی وزیر خزانہ نے کہا کہ موسم خریف کے دوران بارش کی وجہ سے دھان کی کاشت میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے ضلع سنگاریڈی میں گذشتہ چند سالوں سے بارش نا ہونے کی وجہ سے آبی ذخائر خشک ہو چکے تھے حالیہ بارش کی وجہ سے سنگور پراجکٹ کے علاوہ دیگر ذخائر آب لبریز ہو رہے ہیں ریاستی سطح پر 54 لاکھ ایکر اراضی پر دھان کی کاشت کی جا رہی ہے جبکہ ضلع سنگاریڈی میں 78.200 ہزار ایکر اراضی پر دھان کاشت کی جا رہی ہے جوکہ گذشتہ کی بہ نسبت 30 ہزار ایکر زیادہ رقبہ پر کاشت کاری کی جا رہی ہے ریاستی سطح پر 6 ہزار سے زیادہ دھان کی خرید ی مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ ویرا ریڈی اڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں دھان کی خریدی کیلئے 73 خریدی مراکز کار کرد ہیں لیکن امسال دھان کی پیداوار میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے 130 دھان خریدی مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ مسٹر ٹی ہریش رائو ریاستی وزیر خزانہ نے کہا کہ دھان کی خریدی کی رقم اندرون 24 گھنٹے جاری کردی جائے ۔ اگر یکلچر عہدیدار کسانوں کے درمیان رہ کر انہیںحکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات و ترقیاتی کاموں سے واقف کروائیں دھان کی فصل تیار ہونے پر فوری خریدی مراکز پر اپنی فصلوں کو منتقل کرنے کی ترغیب دیں ۔ اگر کہیں کوئی مسائل درپیش ہوں تو اگریکلچر عہدیدارو تحصیلدار اور رائس ملر ملکر اجلاس منعقد کر تے ہوئے مسائل کی یکسوئی کریں اسی طرح سیول سپلائز عہدیداروں کومستعد رہنے کی ہدایت دی۔ 120 دنوں میں 60 دن بارش ہونا بتا یا ۔ ضلع سنگاریڈی میں کئی اقسام کی کا شتکاری کی جا تی ہے جیسے دھان ‘ مکئی ‘ جوار ‘ مسور ‘ چنا ‘ گنا ‘ پھل ‘ ترکاریاں اور کپاس وغیرہ شامل ہیں تقریباً 3.78 لاکھ ایکر اراضی پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے ۔ ضلع میں کسانوں کیلئے رعیتو ویدیکا بلڈ نگس کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے تمام کنٹر اکٹرس سے کہا کہ 20 اکٹوبر تک اپنے تعمیراتی کام مکمل کرلیں ورنہ 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائیگا اور محکمہ زراعت کے عہدیدار پنچا یت راج ایگز یکٹیو انجینئر س پر کا روائی کی جائیگی چنا نچہ رعیتو ویدیکا بلڈ نگس کی تعمیر میں دلچسپی لیتے ہوئے بسرعت تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ سنگاریڈی اور پٹن چیرو میں رعیتو وید یکا کے کاموں کی تکمیل پراظہار مسرت کرتے ہوئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ ضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو نے ضلع سنگاریڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کی ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر راجہ ہر شی شاہ ‘ چیرمین ضلع پریشد سنگاریڈی پی منجو شری ‘ کرانتی کرن رکن اسمبلی اندول ‘ بھو پال ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ‘ شیو ا کمار چیرمین ڈی سی ایم ایس کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔