سنگاریڈی میں پرجاوانی، 47 درخواستوں کی وصولی

   


سنگا ریڈی ۔ 6 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجارشی شاہ ایڈیشنل کلکٹر نے سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں پرجا وانی پروگرام کے دوران ضلع کے مختلف منڈل سے اپنے مسائل اور درخواستوں کو کئی افراد نے پیش کیا۔ الحاج محمد خواجہ نے درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنگا ریڈی میں شادی مبارک اسکیم کے تحت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شادی کے 6 ماہ بعد میں بھی پیسے جاری نہ ہونے پر تحصیلدار سے بھی نمائندگی کرنے پر پیسے جاری نہ ہوئے انہوں نے ضلع اڈیشنل کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت فنڈز کو جلد جاری کرتے ہوئے مستحق عوام کو فائدہ پہنچائیں ایڈیشنل کلکٹر نے اس خصوص میں عہدیداروں کو ہدایت دی اور تمام درخواست گزاروں کے مسائل کو حل کرنے میں عہدیدار اپنے خدمات میں تیزی لائے موصول ہونے والے درخواستوں پر فوری غور کرتے ہوئے ان پر مناسب اقدامات کیا جائے جملہ درخواست گزاروں کی تعداد 47 بتائی گی جس میں شادی مبارک ڈبل بیڈ روم اور وظیفہ کے درخواستیں ہے۔